اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے گزشتہ روز تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے تقریر کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سینتیسویں سالگرہ کے موقع پر ملت ایران کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اسلامی انقلاب در حقیقت اللہ کی طرف سے ایک نعمت تھی جو امام خمینی(رہ) اور ملت ایران کے نصیب ہوئی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے انقلاب اسلامی سے دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اس انقلاب کو دنیا کے دوسرے انقلابات کے ساتھ مقائسہ کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ اللہ کی جانب سے ایک نعمت اور عطیہ الہی ہے۔
انہوں نے سپاہ پاسداران کے ذریعے امریکی بندوق داروں کو گرفتار کئے جانے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ہماری سپاہ نے امریکی متجاوز فوجیوں کو اپنی گرفت میں لے کر امریکہ کو ذلیل کیا۔ ان کے اس عمل کا امریکہ ، صیہونی ریاست اور علاقے کی دیگر مزدور حکومتوں کے لیے واضح پیغام یہ تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک طاقتور ملک اور اس کی فوج ایک شجاع اور باایمان فوج ہے جو امریکہ اور صیہونی ریاست کے مقابلے میں کبھی جھکنے والی نہیں بلکہ انہیں اپنے آگے جھکانے کی طاقت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ذلیل ہوا امریکہ اسلامی انقلاب کے شروع سے ہی ایران کے اسلامی نظام کے خلاف مختلف پروپیگنڈے کرنے میں جھٹا رہا ہے اور اسلام و قرآن کے چہرے کو غلط اور مسخ شدہ پیش کرتا رہا ہے سلمان رشدی نے امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے شیطانی آیات کے عنوان سے کتاب لکھی، اور امام راحل نے اس کے کفر کا فتویٰ دے کر اسے ذلیل و رسوا کیا۔
انہوں نے آخر میں اسلامی پارلیمنٹ کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی سربلندی، اسلامی اقدار کے تحفظ، رہبر انقلاب کی پیروی اور امت میں یکجہتی اور اتحاد کی خاطر امید کی جاتی ہے کہ ایک مرتبہ پھر تمام ملت ایران پورے جوش و خروش کے ساتھ ووٹ دینے کے لیے گھروں سے نکلیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲